اٹلی:وزیردفاع خواجہ آصف کی شادی میں خصوصی شرکت

راجہ کبیر کے صاحبزادے اویس کبیر کی بارات اور ولیمے میں پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ شخصیات بھی شریک ہوئیں

بریشیا(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی کے سرگرم سینئر رہنما راجہ کبیر کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، راجہ اویس کبیر کی بارات اور ولیمے کی پرمسرت تقریبات میں وطن عزیز سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستانی قونصلیٹ میلان میں تعینات امیگریشن لائزن آفیسر عصمت اللہ جونیجو، مسلم لیگ نون اٹلی کے صدر چوھدری خالد محمود گوندل، سینئر نائب صدر چوہدری ظہیر الدین ظفر راں، دیگر لیگی رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ اٹلی میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ سیاسی، سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات سمیت میزبان راجہ محمد کبیر کے یورپ بھر میں مقیم عزیز و اقارب اور دوست احباب نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔