نارووال(آئی این پی)نالہ بسنتر میں ڈوبنے والے 16 سالہ نوجوان کی لاش دوسرے روز تلاش کر لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گاں ملہہ کا رہائشی 16 سالہ علی حسن بھینس پر سوار ہو کر گاں اولکھ کے قریب نالہ بسنتر عبور کر رہا تھا کہ پانی کے تیز بہا کے باعث ڈوب گیا۔جسکی تلاش کے لیے ریسکیو 1122نے آپریشن شروع کیا ریسکیو ٹیموں نے لائن سرچ، بوٹ ببلنگ اور سکوبا ڈائیونگ کی جدید تکنیکیں استعمال کیں اور 21گھنٹے بعد ڈوبنے کی جگہ سے تقریبا 450 فٹ کے فاصلے پر نوجوان کی لاش تلاش کر لی.نالہ بسنتر کی گہرائی 15 سے 20 فٹ اور چوڑائی تقریبا 200 فٹ میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ 25 ریسکیورز نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، آپریشن ڈی ای او انجینیئر اورنگزیب کی نگرانی میں مکمل ہوا۔ ریسکیو 1122 نے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔