ہیلتھ سیکٹر میں سندھ حکومت پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے,ید مراد علی شاہ

ہیلتھ سیکٹر میں سندھ حکومت پرائیویٹ پارٹنرز کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہے,ید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حسن سلیمان میموریل اسپتال کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور فیسلٹیز کا معائنہ کیا۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال جاوید سلیمان، چیئرمین ایچ ای سی سندھ پروفیسر طارق رفیع اور دیگر نے کیا۔حسن سلیمان میموریل اسپتال کو حکومت سندھ کے تعاون سے قائم کیا جا رہا ہے، جہاں مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اسپتال کے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ اسپتال معیاری طبی سہولیات سے آراستہ ہوگا اور اس میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، امراض قلب کے علاج کی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔اسپتال 312 بستروں پر مشتمل ہوگا اور مجموعی طور پر 3 لاکھ 23 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔ اس کی تعمیر دسمبر 2022 میں شروع ہوئی تھی، اور افتتاح 25 دسمبر 2026 کو ہونے کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اسپتال ملیر کے عوام کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرے گا اور حکومت سندھ کے صحت کے ایجنڈے کے مطابق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام بہت کامیاب ہے، اور اس اسپتال کے قیام میں حکومت اہم پارٹنر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں بھی جاوید سلیمان کے تعاون سے 600 بستروں کا اسپتال شروع کیا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو بہتر صحت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔