شاد باغ میں لفٹ کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا

شاد باغ میں لفٹ کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا

لاہور کے شاد باغ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان حسنین اور کاظم بلوچ نے خاتون کو اڈہ گھر پورہ سے اپنی گاڑی میں بٹھایا۔ گاڑی میں بٹھاتے ہی، کاظم بلوچ نے خاتون کو نشہ آور جوس پلا کر نیم بے ہوش کر دیا۔ بعد ازاں، ملزمان خاتون کو نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں سلمان عمر لطیف پہلے سے موجود تھا۔ایف آئی آر کے مطابق، تمام ملزمان نے باری باری خاتون کے ساتھ زیادتی کی، شور مچانے پر بیلٹ اور ڈنڈوں سے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے خاتون کو دن بھر حبسِ بے جا میں رکھا اور پھر دوبارہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد، شام کے وقت، ملزمان نے خاتون کو بھباں جھگیاں، نزد جنگل اسٹیڈیم شاد باغ کے پاس گاڑی سے اتار کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کو خاتون کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، شاد باغ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی۔بعد ازاں، پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کاظم اور حسنین کو گرفتار کیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر نامزد ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔متاثرہ خاتون کو قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین سے متعلق جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں کی جائیں گی، اور ایسے واقعات پر فوری پولیس رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔