شاد باغ میں 23 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی، لاش مردہ خانے منتقل

شاد باغ میں 23 سالہ خاتون کی مبینہ خودکشی، لاش مردہ خانے منتقل

لاہور کے علاقے شاد باغ میں شیر شاہ روڈ کے قریب 23 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 23 سالہ زینب بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔