شاد باغ میں خاتون سے مبینہ زیادتی، قریبی رشتے دار گرفتار

شاد باغ میں خاتون سے مبینہ زیادتی، قریبی رشتے دار گرفتار

لاہور: شاد باغ کے علاقے میں گھر میں موجود اکیلی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے اس کے قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاوند کی عدم موجودگی میں ملزم اشفاق نے بچوں کو بہانے سے گھر سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد گھر میں موجود خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر شاد باغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد یا جنسی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔