شاد باغ: خاتون سینٹری ورکر سے لوٹ مار، ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

شاد باغ: خاتون سینٹری ورکر سے لوٹ مار، ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے شاد باغ میں خاتون سینٹری ورکر سے کھینچا تانی اور لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔

 پولیس کی کارروائی:
ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس ٹیم نے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے صبح ڈیوٹی پر جانے والی خاتون سے کھینچا تانی کی اور اس کا موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگیا تھا۔
 ملزم سے برآمدگی:
پولیس نے کارروائی کے دوران چھینا گیا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی۔
 متاثرہ خاتون کا ردعمل:
خاتون نے موبائل اور رقم واپس ملنے پر شاد باغ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔