پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، تاہم ان کی نکاح کی تقریب ایک منفرد وجہ سے بحث کا موضوع بن گئی ہے۔
یہ تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی، اور نکاح کے دوران روایتی ’قبول ہے‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد، متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے انداز پر تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ پاکستانی شادی کی روایات میں نکاح کی یہ رسم انگریزی زبان میں کیوں ادا کی گئی ہے۔کچھ صارفین نے روایتی ’قبول ہے‘ کو زیادہ خوبصورت اور مناسب قرار دیا، جبکہ دیگر نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر طنزیہ تبصرے کیے۔
دوسری جانب، رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران میڈیا سے خود کو بہت حد تک دور رکھا، اور اپنی یا اپنے شوہر خوشحال خان کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کیں۔یاد رہے کہ علیشا خان کی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں، اور اس منفرد اندازِ نکاح کو لے کر مختلف رائے سامنے آ رہی ہیں۔