رمشا خان انگریزی لہجے کے سبب ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں

رمشا خان انگریزی لہجے کے سبب ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ رمشا خان کو انگریزی میں گفتگو کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مصنوعی لب و لہجے کے باعث شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق رمشا خان نے حال ہی میں امریکا میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پرفارمنس سے داد سمیٹی، مگر میڈیا سے گفتگو کے دوران انگریزی بولتے ہوئے لہجہ تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔اداکارہ کی گفتگو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کے مصنوعی اندازِ گفتگو کو فوراً نوٹ کرلیا۔ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا، "بول وہ رہی ہے اور جبڑے میں درد مجھے ہو رہا ہے۔"

دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ لوگ اپنے لہجے کیوں بدل لیتے ہیں؟"جبکہ ایک اور صارف نے لکھا، "یہ لہجہ تو بالکل برداشت کے قابل نہیں، بہت کڑوا لگ رہا ہے۔"رمشا خان کی جانب سے تاحال اس تنقید پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔