اداکارہ حبا بخاری پرانی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز

اداکارہ حبا بخاری پرانی ویڈیو کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور صاف گوئی کے باعث مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔

 لیکن حال ہی میں سامنے آنے والی پی ٹی وی کی کئی برس پرانی ایک ویڈیو نے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر نئی بحث میں لا کھڑا کیا ہے۔اس پرانی ویڈیو میں ایک نوجوان لڑکی دیکھی جا سکتی ہے جو بالکل حبا بخاری سے مشابہت رکھتی ہے۔ جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی، صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ یہ دراصل خود حبا بخاری ہیں یا ان سے ملتی جلتی کوئی اور اداکارہ۔ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے حوالے سے بھی ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ "یہ حبا بخاری ہی ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں، حقیقت میں وہ 40 سال سے اوپر ہیں۔" ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: "یہ تو حبا کی ماں لگ رہی ہیں۔"

دوسری جانب کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ لڑکی پرانی اداکارہ زیبا علی ہیں جو اب شوبز میں سرگرم نہیں ہیں، لیکن چونکہ ان کی شکل حبا سے ملتی ہے اس لیے غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے۔اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا عمر کے حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے مداح اور ناقدین مسلسل بحث کر رہے ہیں۔