رمشا صلاح الدین نے نکاح کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں

رمشا صلاح الدین نے نکاح کی تصاویر مداحوں سے شیئر کردیں

پاکستانی ریئلٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ رمشا صلاح الدین نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔

اداکارہ رمشا صلاح الدین نے کچھ عرصہ قبل اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی اور وہ تقریباً تین ماہ قبل زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔اب رمشا صلاح الدین نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر آغا فصیح کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے قرآن پاک کی سورۃ الروم کی آیت 21 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے راستے ملا دیے، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔رمشا صلاح الدین نے مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔