پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 23 افسروں کی ترقی

8افسر اسسٹنٹ منیجر،15 پولیس ٹیکنیکل آفیسرز کے عہدوں پر تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں افسران کی ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، 23 پولیس کمیونیکیشن افسران کو محکمانہ ٹیسٹ اور مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے کے بعد اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران میں 8 کو اسسٹنٹ مینیجرز جبکہ 15 کو پولیس ٹیکنیکل افسران کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ اس حوالے سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور چیف آپریٹنگ آفیسر مستنصر فیروز نے ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگائے اور انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران جدید ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن اور آپریشنز کے شعبوں میں مزید بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق محفوظ پنجاب کے ویڑن کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کا م ئوثر استعمال جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور اسمارٹ سرویلنس سسٹم کو مزید م ئوثر بنانے میں افسران کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں افسران کے لیے واضح کیریئر گروتھ اور ترقی کا م ئوثر نظام تشکیل دیا جا رہا ہے، تاکہ اہل اور باصلاحیت افسران کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔