جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع ہوا تو 3 دن میں ختم نہیں ہوگا:امیر جماعت کا دھرنے سے خطاب
لاہور(خصوصی رپورٹر) امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے اگر حکومت نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو عوامی تحریک کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔ لاہور میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا جب جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع ہو گا تو وہ صرف 3 دن میں ختم نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم لیوی اور ناقابلِ برداشت مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کے تحت لاہور، کراچی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں جاری احتجاجی دھرنے چھٹے روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ عوام پر بوجھ ڈالنے کی پالیسیوں کو اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔