رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کی اجازت

لاہور (کرائم رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی -پشاور-کراچی کے درمیان چلنے والی(47up-48dn)رحمان بابا ایکسپریس کو مخدوم پور ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لئے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ۔عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔اس فیصلے پر فوری عمل در آمد ہوگا۔