لاہور (خصوصی رپورٹ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔ ملتان۔ لاہور کے درمیان چلنے والی (115Up/116Dn)موسیٰ پاک ایکسپریس کو کوٹ رادھا کشن ریلوے سٹیشن پر2منٹ کے لئے سٹاپ کی اجازت دے دی۔ عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لئے عارضی بنیاد پر حاصل ہوگی۔