پنجاب بھر میں 1288 ٹریفک حادثات

لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1,288 ٹریفک حادثات پر ریسپانس کیا، جن میں 620 افراد شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 902 معمولی زخمی افراد کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات میں زیادہ تر (78 فیصد) موٹر سائیکل حادثات تھے۔ متاثرین میں 864 ڈرائیور، 69 کم عمر ڈرائیور، 515 مسافر اور 154 پیدل چلنے والے شامل تھے۔ لاہور میں 265 حادثات کی کالز موصول ہوئیں، جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بالترتیب 77 اور 68 حادثات رپورٹ ہوئے۔کل 1,533 متاثرین میں 1,261 مرد اور 272 خواتین شامل ہیں۔ زخمی افراد میں 266 کی عمر 18 سال سے کم، 838 کی عمر 18 سے 40 سال اور 429 افراد کی عمر 40 سال سے زائد تھی۔ حادثات میں 1,309 موٹر سائیکلیں، 81 آٹو رکشے، 148 کاریں، 29 وین، 13 بسیں، 37 ٹرک اور 128 دیگر گاڑیاں شامل تھیں