پنجاب بھر میں 278 ٹریفک حادثات، 345 افراد زخمی

لاہور(آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں 278 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 345 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 115 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 230 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثات کی بڑی وجوہات تیز رفتاری، لاپرواہی سے ڈرائیونگ، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بتائی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے دوران ٹریفک اصولوں کی پابندی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے