لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1357 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔ ان میں 700 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 868 معمولی زخمیوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق، حادثات میں زیادہ تر (76 فیصد) موٹر سائیکل حادثات ہیں۔ متاثرین میں 888 ڈرائیورز، 73 عمر ڈرائیور، 507 مسافر اور 182 پیدل افراد شامل ہیں۔ لاہور کنٹرول روم میں 245 فون کالز موصول ہوئیں، فیصل آباد میں 83 اور گوجرانوالہ میں 81 حادثات رپورٹ ہوئے۔کل 1577 متاثرین میں 1284 مرد اور 293 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی اوسط عمر 236 افراد میں 18 سال سے کم، 874 افراد کی 18 سے 40 سال، اور 467 افراد کی 40 سال سے زائد ہے۔ حادثات میں 1353 موٹر سائیکل، 86 آٹو رکشے، 158 کاریں، 27 وین، 12 مسافر بسیں، 30 ٹرک اور 131 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔