لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 1727 ٹریفک حادثات پر ریسپانس کیا۔ ان حادثات میں 938 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری ضلعی و تحصیل ہسپتالوں منتقل کیا گیا۔ 1204 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر طبی امداد فراہم کی، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا۔ حادثات میں زیادہ تر (77 فیصد) موٹر سائیکلز کے شامل تھے۔ متاثرین میں 1098 ڈرائیور، 120 کم عمر ڈرائیور، 842 مسافر اور 212 پیدل افراد شامل ہیں۔ لاہور کنٹرول روم میں 299 حادثات کی اطلاع موصول ہوئی، جبکہ ملتان میں 117 حادثات اور فیصل آباد میں 114 حادثات رپورٹ ہوئے۔ زخمیوں میں 1762 مرد اور 390 خواتین شامل ہیں۔ عمر کے حساب سے 478 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم، 1191 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال، اور 483 افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ حادثات میں 1822 موٹر سائیکلز، 103 آٹو رکشے، 174 کاریں، 22 وینیں، 10 مسافر بسیں، 22 ٹرک اور 163 دیگر گاڑیاں شامل تھیں۔