پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کوپنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا اختیار

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی پنجاب نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا اختیار سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی مشاورت کرکے 5 نام پارلیمانی کمیٹی کو تجویز کریگی۔ پارٹی نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو ہی اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی تجویز دی ہے۔رہنمائوں کی رائے تھی کہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے اپوزیشن لیڈر بننے سے پارٹی میں یونٹی برقرار رہے گی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی جانب سے معین قریشی، رانا آفتاب، علی امتیاز وڑائچ، اعجاز شفیع اور ندیم قریشی کے نام متوقع ہیں۔