لاہور(آئی ا ین پی ) تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے صوبائی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا اختیار پارٹی کی سیاسی کمیٹی کو سونپ دیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 105 ممبر ہیں، ان میں سے 5 نام سیاسی کمیٹی آپس میں مشاورت سے طے کرے گی، پھر ان 5 ناموں میں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان بتائیں گے کہ کس کو اپوزیشن لیڈر بنانا ہے۔پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کو ہی اپوزیشن لیڈر بنانے کی بھی تجویز دی