محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق

 جے یو  آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جمعیت علماء اسلام  اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر جے یو  آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔اس دوران پی ٹی  آئی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی، مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔پی ٹی  آئی نے کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو  آئی سے تعاون کی درخواست کی۔