پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

لاہور(آئی این پی )پاکستان  تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر  احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد  پارٹی نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمدخان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے