تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بدلنے کی تجویز، حتمی فیصلہ بانی کرینگے:بیرسٹر گوہر

محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر بدلنے کی تیاری ؟
 پی ٹی آئی میں کوئی دراڑ نہیں ، تمام لوگ بانی پی ٹی آئی سے جڑے ہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی صرف تجویز تھی، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تیاری مکمل تھی، وہ بانی کے موقف پر قائم رہے ،حیدرپنجوتھہ 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، پی ٹی آئی میں کوئی دراڑ نہیں ، تمام لوگ بانی پی ٹی آئی سے جڑے ہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کی صرف تجویز تھی، کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو تبدیل کرنے کی تجویز آئی تاہم بیرسٹرگوہر نے کہا انہیں عمران خان نے لگایا ہے تو تبدیلی کا فیصلہ بھی وہ خود کریں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تیاری مکمل تھی، سلمان اکرم راجا سیکرٹری جنرل ہیں ، پوچھنا ان کا حق ہے ، سہیل آفریدی عمران خان کے مئوقف پر قائم رہے۔