اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر اعتراضات سے متعلق بیر سٹرگوہر اور عامر ڈوگر نے عدالتی کیسز سے متعلق دستاویزات سپیکر آفس میں جمع کروا دیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق کوئی معاملہ کسی عدالت میں زیر التوا نہیں، بلا تاخیر اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ایڈوائزر قومی اسمبلی محمد مشتاق نے دستاویزات وصول کر لیں، انہوں نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ آپ کا باضابطہ جواب موصول ہوا ہے، اب سے پراسیس شروع ہوگا