5ہزار کو جرمانے،لاہور 398 اور گوجرانوالہ میں 1063گرانفروشوں کیخلاف کارروائی
لاہور ،اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاوٓن کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 ہزار 418 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق پنجاب بھر میں 429 افراد گرفتار، 78 کیخلاف مقدمات درج، 5 ہزار 911 افراد کو جرمانے اور نوٹسز جاری کیے گئے،لاہور ڈویڑن میں 398 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 22 افراد کیخلاف مقدمات درج ،8 کو گرفتار کیا گیا، گوجرانوالہ ڈویڑن میں1063 جبکہ فیصل آباد ڈویڑن میں 311 دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، بہاولپور ڈویڑن میں 370,ڈی جی خان 323، جبکہ ملتان میں 198 چینی کی قیمت میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،سرگودھا ڈویڑن میں 569، ساہیوال 49 جبکہ راولپنڈی میں159 دوکانداروں کیخلاف مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر کارروائیاں کی گئیں،سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ اور ہول سیل مارکیٹ میں چینی نرخوں میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاوٓن جاری ہے،عوام تک مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ صوبہ بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تمام کارروائیاں بذریعہ جیو ٹیگنگ مانیٹر کی جارہی ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں بھی مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاوٓن کیا گیا جس کے نتیجے میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے گئے جبکہ متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق میں سیکٹر جی سیون، کھنہ پل سمیت دیگر علاقوں میں دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور پرائس لسٹ سے مہنگی چینی بیچنے پر متعدد دکانیں سیل کی گئیں جبکہ متعدد دکانوں کو بھاری جرمانے بھی کئے گئے۔