اقبال ٹاؤن پولیس ، 48 گھنٹوں میں 12 ملزم گرفتار

ڈکیتی، منشیات فروشی اور سٹے بازی کے ملزموں سے مال مسروقہ پکڑا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں چار ڈکیت گینگ کے ممبران، دو منشیات فروش اور چھ سٹے باز شامل ہیں۔منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر دو کلو 350 گرام چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کی گئی۔ ڈکیت گینگ کے ارکان سے لاکھوں روپے مال مسروقہ، اسلحہ، موبائل اور نقدی قبضے میں لی گئی۔ سٹے بازی میں ملوث چھ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے تمام پولیس ٹیموں کو کارروائی کرنے پر شاباش دی اور کہا کہ منشیات فروشوں اور سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔