سانحۂ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی کا بھانجا شاہ ریز عظیم انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش

سانحۂ 9 مئی: بانی پی ٹی آئی کا بھانجا شاہ ریز عظیم انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش

سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں گرفتار بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز عظیم کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شاہ ریز عظیم کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ پولیس کی جانب سے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے کارروائی کا آغاز کیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ دورانِ سماعت بتایا گیا کہ ملزم کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ شاہ ریز عظیم، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا بیٹا ہے اور انہیں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملے سے متعلق مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے عدالت سے کہا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔