لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
عدالت میں سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے کارکنوں کو اکسایا، تاہم ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ابھی تک بیان حلفی کی تصدیق نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو 9 مئی کیس میں گزشتہ ماہ لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ ان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی اس کیس میں گرفتار ہیں۔