انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور راجہ بشارت کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
عدالت نے دونوں رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا گیا؟یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی پولیس نے عمر ایوب، راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے پانچ رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ انجرا اٹک اور تھانہ حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ 24 نومبر کے احتجاج میں ملوث تھے جس میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔