پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 11 مقدمات کو انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب یہ مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے، جہاں ان کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔اس اقدام کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے۔ ٹرائل کے دوران، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات بھی ہدایت کی گئی ہیں۔

 یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں، جن میں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا شامل ہیں، درج کیے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کے لیے منتخب کیا ہے، اور اڈیالہ جیل، پولیس، اور پراسیکیوشن حکام کو اس حوالے سے باضابطہ ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔