راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کردی ہے۔
سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی اپنے وکیل فیصل ملک اور لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، تاہم تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے مزید سماعت 18 مئی کو مقرر کی ہے۔ مقدمات میں بشریٰ بی بی پر مبینہ طور پر 26 نومبر کے احتجاج کے دوران قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے الزامات ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقدمات درج کیے تھے اور حالیہ سماعت میں تفتیشی افسران کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی التوی ہوگئی۔ یہ کیس حساس نوعیت کا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کی تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔