ویب ڈیسک: اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے قریبی دوست کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
تصویر میں ہانیہ عامر مسکراتے ہوئے اپنے دوست کے کندھے پر جھکی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔جہاں مداحوں نے اداکارہ کی خوش مزاجی اور چمکتی مسکراہٹ کی تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک مداح نے پوچھا، "کیا یہ آپ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟" جس پر ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا، "ہاں، میرا اور کوئی کام ہی نہیں!"۔ یہ جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ایک اور صارف نے طعنہ دیا کہ ہانیہ شاید "پیدا ہی موج مستی کرنے کے لیے ہوئی ہیں"، جس پر اداکارہ نے پرکشش انداز میں جواب دیا: "کتنی پیاری بات ہے!"۔ یہ جواب بھی صارفین کی جانب سے سراہا گیا اور ہانیہ عامر کے مثبت رویے کو داد ملی۔
بعض صارفین نے ماضی کے حوالے سے گلوکار عاصم اظہر کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ وہ یہ تصویر دیکھ کر "کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے"، مگر اداکارہ نے ان تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی روایتی شگفتگی کا مظاہرہ کیا۔مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ہانیہ عامر کے اعتماد، حاضر جوابی اور خوش دلی کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ اداکارہ ایک بار پھر ثابت کر گئیں کہ وہ نہ صرف اداکاری بلکہ اپنے رویے سے بھی دل جیتنے کا ہنر رکھتی ہیں۔