پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
اداکارہ نے کریم کلر کی ساڑھی اور خوبصورت شال میں اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔تصاویر شیئر کرنے کے بعد مداحوں نے ہانیہ کی خوبصورتی اور لباس کی بھرپور تعریف کی، جبکہ کچھ نے ان کے میک اپ کو بھی بہت پسند کیا۔ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت فعال ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، جو ہمیشہ ان کی دلکشی اور انداز کو سراہتے ہیں۔