پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکار عاصم اظہر کی نئی ویڈیو پر تبصرہ کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
عاصم اظہر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ ایک دلچسپ ریل شیئر کی، جس پر ہانیہ عامر بھی ردعمل دینے سے خود کو نہ روک سکیں۔اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں "Screaming, I can't" لکھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں عاصم اظہر کی ویڈیو خاصی پسند آئی۔واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر ماضی میں قریبی تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کی سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیاں اکثر مداحوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں۔