ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بنگلہ دیش کے مشیر برائے صنعت سے ملاقات کی جس میں صنعتی تعاون، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خوراک کی سلامتی اور فوڈ ویلیو ایڈیشن میں اشتراک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے صنعتی ترقی کے میدان میں باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ملاقات میں دواسازی، ٹیکسٹائل، آئی ٹی، چمڑا، زرعی پراسیسنگ، جہاز سازی اور ایس ایم ای سیکٹرز میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔