اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چمڑا صنعت کے وفد سے مشاورتی اجلاس میں برآمدات میں اضافے اور صنعتی شعبے کے مسائل کے فوری حل پر زور دیا ۔وفاقی وزیر نے برآمدی صنعتوں کو زیادہ سہولت دینے کیلئے اصلاحاتی اقدامات آگے بڑھانے کی ہدایت کی اور پاکستان کی چمڑا صنعت کی عالمی منڈی میں مسابقت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا