وزیراعظم کا آذربائیجان کا دورہ اہمیت کا حامل ‘بزنس فورم سے تعاون کی راہیںکھلیں گی،جام کمال خان کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(آن لائن)وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ معاشی تعاون اورسرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اہم ترجیح ہے،آذربائیجان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات میں اضافہ ہورہاہے، وزیراعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا کہ باکو میں ہونیوالے مشترکہ بزنس فورم سے تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان سے 85کمپنیاں بزنس فورم میں شریک ہورہی ہیں، دونوں ملکوں کی 150سے زیادہ کمپنیوں کے وفود فورم میں شریک ہیں۔جام کمال نے کہا کہ آئی ٹی،زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ترجیح ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے12پروٹوکولز پر دستخط ہوچکے ہیں،وزیرتجارت دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔