اپوزیشن لیڈرپنجاب کی نامزدگی کے معاملہ میں معین قریشی کو سبقت

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے معاملہ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نمبر گیم میں سب سے آگیہیں۔ ذرائع کے مطابق معین قریشی کو پارلیمانی پارٹی اور متعدد ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے، پارلیمانی پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ سیاسی کمیٹی کو سونپا تھا، سیاسی کمیٹی سابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے بھی مشاورت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر کی حمایت بھی معین قریشی کو حاصل ہے،اپوزیشن لیڈر کے تگڑے امیدواروں میں ندیم قریشی، اعجاز شفیع بھی شامل ہیں۔