شاہدرہ ٹاؤن: مسلح افراد کا شہری پر تشدد، پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا

شاہدرہ ٹاؤن: مسلح افراد کا شہری پر تشدد، پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ایک افسوسناک واقعے میں مسلح افراد کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان محسن چٹا اور آیان نے شہری محمد حسن پر مبینہ طور پر سگریٹ پھینک کر جھگڑے کا آغاز کیا۔ محمد حسن کی جانب سے منع کرنے پر صورتحال شدت اختیار کر گئی اور ملزمان نے اسلحہ نکال کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق جب محمد حسن نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اس کا پیچھا کیا اور فائرنگ بھی کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مدعی کے بیان کے مطابق دونوں ملزمان اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات، جن میں اقدامِ قتل جیسے کیسز شامل ہیں، میں نامزد رہ چکے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم رپورٹ کے وقت تک دونوں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش جاری ہے۔