احمد ٹاؤن میں پستول کھیلتے ہوئے 15 سالہ بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

احمد ٹاؤن میں پستول کھیلتے ہوئے 15 سالہ بچہ جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

لاہور کے علاقے احمد ٹاؤن میں پستول سے کھیلتے ہوئے 15 سالہ بچہ عمر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ اذان زخمی ہو گیا۔

زخمی بچے اذان کو فوری طبی امداد کے لیے پہلے شالیمار اور بعد میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گولی مقتول کے کزن وارث کی پستول سے چلنے کے سبب دونوں بچوں کو لگی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ سوتیلے والد کے گھر آئے عمر اور اذان اپنے کزنوں کے ساتھ کھیل رہے تھے اور بچوں نے کمرے میں پڑا لوڈڈ پستول اٹھا کر کھیلنا شروع کر دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔