جینیفر لوپیز اور ول اسمتھ کے بیچ افواہوں کا بازار گرم، حقیقت کیا ہے؟

جینیفر لوپیز اور ول اسمتھ کے بیچ افواہوں کا بازار گرم، حقیقت کیا ہے؟

ہالی ووڈ ستاروں جینیفر لوپیز اور ول اسمتھ کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان ممکنہ ڈیٹنگ کی افواہیں پھیل گئی ہیں۔

تاہم، اس بات میں کوئی بھی تصدیق شدہ ثبوت موجود نہیں ہے۔  یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب پرانی ویڈیوز اور ماضی کی قیاس آرائیوں کا دوبارہ سوشل میڈیا پر چرچا ہونے لگا، جن میں دونوں کے درمیان کسی خفیہ تعلق کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں، مگر یہ تمام خبریں دراصل پرانی غیر مصدقہ رپورٹس پر مبنی ہیں جن میں جاڈا پنکیٹ اسمتھ اور سین کومب کے نام بھی شامل رہے ہیں۔  واضح رہے کہ ان کہانیوں کی کوئی بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری طرف، جینیفر لوپیز اس وقت اپنے سابقہ شوہر بین افیلک سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ول اسمتھ اور جاڈا پنکیٹ اسمتھ کے درمیان علیحدگی کے باوجود، ان کے درمیان عوامی تعلق برقرار ہے۔  دونوں اداکار ماضی میں ایک فلمی منصوبے پر کام کرنے کے بارے میں بات چیت کر چکے ہیں، مگر وہ منصوبہ کبھی عملی شکل اختیار نہیں کر سکا۔اس وقت یہ تمام خبریں اور افواہیں صرف پرانی قیاس آرائیوں کا نتیجہ معلوم ہوتی ہیں، اور کسی بھی نئے رشتے یا تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔