ترکی کے شہر استنبول میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو ایک معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روکنے کا واقعہ پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز کو بتایا کہ اندر جگہ موجود نہیں، جس پر وہ پرسکون انداز میں مسکرا کر بولیں، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں" اور واپس لوٹ گئیں۔اس موقع کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو دوبارہ مدعو کیا، تاہم انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر بڑے برانڈز سے خریداری کی اور روانہ ہو گئیں۔ وہ ان دنوں ترکی میں اپنی "Up All Night: Live" کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں، جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔حال ہی میں انہوں نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ جینیفر لوپیز آئندہ 2027 میں ریلیز ہونے والی فلم "Kiss of the Spider Woman" میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔