عائشہ شرافت زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

عائشہ شرافت زیادتی کیس: رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی

عائشہ شرافت کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر تین ملزمان پر فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج  یاسر عرفات  نے کی، جس دوران عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران رجب بٹ کے وکیل رانا معروف ایڈووکیٹ نے فردِ جرم کے خلاف دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مدعیہ نے ملزمان کو غلط طور پر ملوث کیا ہے اور الزامات ثابت نہیں ہو سکے، اس لیے فردِ جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔عدالت نے مدعیہ کے وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کی، تاہم انہوں نے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ سماعت کے موقع پر ملزمان، مدعیہ اور متعلقہ فریقین عدالت میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق  نواب ٹاون پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں پیش کر رکھا ہے، جس میں زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں سلمان حیدر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔