عائشہ شرافت کیس: ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عائشہ شرافت کیس: ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کے ساتھ مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ رجب بٹ کی جانب سے ان کے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف قابلِ اعتماد شہادت موجود نہیں، اس لیے انہیں بری کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا۔