ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کیس، رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کیس، رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

لاہور: ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر 4 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت رجب بٹ نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے بریت کی درخواست عدالت میں دائر کردی۔عدالت میں آج بریت کی درخواست پر بحث ہونا تھی، تاہم وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔