ٹک ٹاکر عائشہ شرافت کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں عدالت نے رجب بٹ سمیت 4 ملزمان کو فردِ جرم کے لیے 29 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران ملزمان رجب بٹ، سلمان بٹ، جواد، جہانگیر اور عبدالرحمان اپنے وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے اور اپنے مچلکے جمع کرائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی ہے۔