رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے سماعت کی۔ دوران سماعت، عدالت نے ملزم رجب بٹ سمیت دیگر کو چالان کی کاپیاں تقسیم کیں اور فرد جرم کی تاریخ 22 اپریل مقرر کردی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے، اور دیگر درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے، جس کے لیے عدالت سے عبوری ضمانت کو کنفرم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے گھر بلوایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، جن میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی، اور عبد الرحمان شامل ہیں۔