رواں سال 102 کمرشل گاڑیاں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ بھی متحرک ہیں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں سے 102 کمرشل گاڑیاں چور ی ہوگئیں۔ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیوں کی چوری میں سٹی ڈویڑن 28 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے اور دوسرے نمبر پرصدر ڈویڑن ہے جہاں کمرشل گاڑیاں چرانے کی 20 وارداتیں ہوئیں ہیں جبکہ کینٹ ڈویڑن میں گاڑیوں کی چوری کے 15 مقدمات درج ہوئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن سے 14، اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے 13 جبکہ سول لائنز ڈویڑن میں 12 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں واضح رہے کہ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔