کار چوری کے واقعات میں صدر، ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویڑن 6، 6 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہے
کمرشل گاڑیوں کی چوریوں مین سٹی ڈویڑن 48 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا ، صدر ڈویژن کا دوسرا نمبر
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں کاروں اور کمرشل گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہ متحرک ہو گئے ہیں، جبکہ رواں سال گاڑی چوری کی متعدد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ذرائع اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں سے اب تک 23 کاریں اور 188 کمرشل گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں۔کار چوری کے واقعات میں صدر، ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویڑن 6، 6 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ اس کے علاوہ کینٹ ڈویڑن سے 3 جبکہ سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن سے ایک، ایک کار چوری ہونے کا واقعہ رپورٹ ہواکمرشل گاڑیوں کی چوری کے حوالے سے سٹی ڈویڑن 48 وارداتوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صدر ڈویڑن میں 46 اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں 26 کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے مقدمات درج کیے گئے۔ کینٹ اور سول لائنز ڈویڑن میں 24، 24 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق چوری ہونے والی کمرشل گاڑیوں میں بسیں، ٹرک، ویگنیں، رکشے، پک اپ اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔